ظہیر کی ماں نے دعا کے والدین سے معافی مانگ لی

لاہور :کراچی کی دعا زہرا سے شادی کرنے والے ظہیر احمد کی والدہ نے دعا کے والدین سے معافی مانگ لی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ظہیر کی والدہ نے اپنے اہل خانہ، ماڈل زنیرہ احمد اور وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے دونوں بیٹوں کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا انہیں جلد از جلد لاہور منتقل کیا جائے، نور بی بی نےکہا کہ میں زیادہ پڑھی لکھی نہیں ہوں بس یہی گزارش ہے کہ میرے بچوں کو لاہور منتقل کیا جائے اور فیصلہ بھی یہیں ہو ۔

انھوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے دعا کے جانے کے بعد ان کے والدین بھی تکلیف میں تھے، میں ان سے یہی کہوں گی کہ وہ میرے بہن بھائی کی طرح ہیں مجھے معاف کر دیں ،ظہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ “شادی سے قبل مجھ سے ظہیر نے کہا تھا کہ میں کسی کو پسند کرتا ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر میں نے بیٹے سے کہا تھا کہ ابھی تمہیں پڑھنا ہے لیکن اس کے باوجود اس شادی میں کسی ایک کا قصور نہیں دونوں کا قصور ہے اور جب دعا کراچی سے آئی تو ظہیر اسے واپس بھیجنا چاہتا تھا لیکن وہ نہ مانی اور اس نے کہا کہ میں مر جاؤں گی لیکن واپس نہیں جاؤں گی”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں