لاہور میں 21 سالہ بینکر خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی

لاہور : 21 سالہ بینکر خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو دن کے دوران نوجوان لڑکیوں کی خودکشی کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق 21 سالہ بختاور شوکت بینک میں ملازمت کرتی تھی اور ڈپریشن کے باعث ذہنی طور پر پریشان رہتی تھی،اس نے خود کو کمرے میں بند کرکے پنکھے سے پھندا لگا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے دروازہ توڑ کر باہر نکالا اور اسپتال کے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے شواہد جمع کر لیے جب کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔قبل ازیں گذشتہ روز پیش آنے والے ایک اور افسوسناک واقعے میں لیڈی ڈاکٹر نے شوہر کی دوسری شادی کی وجہ سے خودکشی کر لی تھی۔

۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماریہ سعید نے 28 ستمبر کو پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ نے اپنے خاوند راشد کی دوسری شادی سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر ماریہ کا خاوند راشد ساہیوال میں کام کرتا ہے جس نے دو ماہ قبل وہیں پر دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں