چنگ چی رکشہ میں اوباش نوجوان کی لڑکی سے نازیبا حرکت کے کیس میں بڑی پیش رفت

لاہور : چنگ چی رکشہ میں اوباش نوجوان کی لڑکی سے نازیبا حرکت کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔متاثرہ لڑکی کی جانب سے چار ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ہے۔رکشہ سواری متاثرہ لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کو شناخت کیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ چاروں ملزمان نے چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور بار بار تنگ کیا۔

ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر بدتمیزی کی اور اس کے ساتھ رکشے کے پیچھے شریک ملزمان نے نازیبا جملے بھی کسے۔لڑکی نے عثمان، عرفان، عبدالرحمن اور ساجد کو شناخت کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرایا۔یہاں واضح رہے کہ 04 ستمبر کو پولیس نے چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پکڑا تھا۔

ملزم طارق خان نے یوم آزادی کے موقع پر موٹرسائیکل پر رکشے میں سوار خواتین سے نازیبا حرکت کی تھی۔ گلشن راوی پولیس نے رکشہ میں سوار خواتین کو تنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا ۔ ملزم طارق کی یوم آزادی کے موقع پر رکشہ میں سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔اس سے قبل متعلقہ حکام نے رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری کیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تیار کردہ خاکہ شہر کے تھانوں میں بھیج دیا گیا تھا۔

پولیس اس سے قبل ویڈیو بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر چکی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں