فیصل آباد، ہم جنسی پرستی کو پروموٹ کرنے والا گینگ گرفتار

فیصل آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی کے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان ہم جنس پرستی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگاتے تھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسد علی،تنویر خان، عمیر ریاض اور عثمان غنی شامل ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان ہم جنس پرستی کی سوشل میڈیا ایپ پر تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتے تھے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کرکے گرفتار کیا۔رواں ماہ ہی شہر قائد میں بھی چائلڈ پورنوگرافی کے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقامی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے ملزم حسین کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے کئی ساتھیوں کے نام بتائے ہیں۔ دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا اور تحقیات کرنی ہے۔ کم عمر بچوں کی نازیبا تصاویر پھیلانے کا گروہ موجود ہے۔
ایف آئی اے نے شہری کی شکایت پر ملزم کو صدر کے علاقہ سے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے ملزم حسین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔علاوہ ازیں کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نےکارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم سندھ زون عمران ریاض کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے کارروائی کے بعد 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں