پنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ

لاہور : پنجاب حکومت نے وزرا ، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تںخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ پنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں میں 1 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ ہاؤس رینٹ ویوٹیلیٹی الاؤنسز میں 1 کروڑ 7 لاکھ 38 ہزار کا اضافہ کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ایک وزیر پر تنخواہ اور الاؤنسز پر سالانہ 25 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ پنجاب میں وزرا کی بنیادی تنخواہ میں 55 لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب میں پارلیمانی سیکریٹریز کی بنیادی تنخواہ میں45 لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا ۔
وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کو 1 کروڑروپے کی فون کالز کی اجازت ہو گی جبکہ پیٹرول اوردیگر سٹاف سے متعلقہ اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

قبل ازیں یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ پنجاب کے وزرا کے بعد افسروں کے لیے بھی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت گریڈ 17 اور 20 کے افسروں کے لیے 424 نئی گاڑیاں خریدے گی، گاڑیوں کی خریداری کے لیے ترقیاتی بجٹ استعمال ہوگا۔ نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے ایک ارب 96 کروڑ روپے کا فنڈ مانگ لیا، اس ضمن میں محکمہ مواصلات و تعمیرات نے ترقیاتی بجٹ سے 424 نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری ایک بار پھرسے ارسال کردی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ محکمہ مواصلات گریڈ 20 کے افسروں کے لیے 10 فورٹیونر جب کہ گریڈ 19 اور 18 کے افسروں کے لیے 90 کروڑ روپے مالیت کے 126 ڈبل کیبن ڈالے خریدے گا ، دیگر افسران کے لیے 26 ٹیوٹا یارس، 42 کلٹس اور 192 سوزو کی جمنی خریدی جائیں گی اس کے علاوہ پروٹوکول کے استعمال کے لیے الگ سے 4 گاڑیاں خریدی جائیں گی، اس مقصد کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات نے ترقیاتی منصوبوں کے ایمرجنسی فنڈ سے مذکورہ گاڑیاں خریدنے کی منظوری مانگ لی۔ اس سے پہلے پنجاب کابینہ کے وزرا کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں