شہدادپور: پولیس کی کالی بھیڑوں کیخلاف عوام کا احتجاج

شھدادپور (رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور)پولیس تھانہ شہدادپور کی حدود میں پولیس کی کالی بھیڑوں کی جانب سے بھتہ خوری کے عوض چلنے والی منشیات آکڑا پرچی جوا، سماجی برائیوں کے خلاف شہریوں نے احتجاجی ریلی نکال کر سخت احتجاج کیا اور بالا حکام سے مقامی پولیس و انتظامیہ کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا

پولیس تھانہ شہدادپور میں منشیات جوا سماجی برائیاں مقامی شہدادپور پولیس تھانہ کی سرپرستی میں چلنے لگیں ہیں جن سے مقامی پولیس کی کالی بھیڑوں کو ماہانہ بیس لاکھ سے زائد بھتہ وصول ہوتا ہے جن کے خلاف بالا حکام کی مسلسل خاموشی سے تنگ آکر شہریوں سابق پی پی صدر تعلقہ ٹندوآدم رئیس حاجی انور تھہیم ، سابق صدر تعلقہ بار کونسل شہدادپور ایڈوکیٹ غلام مصطفیٰ سومرو، عبدالحکیم چانڈیو، رانا ستار راجپوت، تعلقہ بار کونسل شہدادپور کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ فیاض خاصخیلی، رانا شفیق سنگت، رانا غلام رسول ، رانا جھولے لعل، صوفی راگی مانجھی فقیر، ایس یو پی صدر ضلع سانگھڑ منور خاصخیلی، رانا لالا شاہزیب، جمال خان بگٹی، ودیگر نے سندھ تحریک کے رہنماء شاجہان جونیجو کی قیادت میں منشیات جوا چلانے والے بدنام زمانہ ڈیلروں کے علاقے ریلوے اسٹیشن سے احتجاجی ریلی نکالی جس میں شریک شرکاء نے مقامی تھانہ شہدادپور پولیس، انتظامیہ و سیاسی نمائندوں پر سخت تنقید کرتے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر سماجی برائیوں سے بھتہ وصولی کرنے والے افسران و عناصر سمیت سماجی برائیوں میں ملوث جرائم پشہ افراد و ڈیلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس موقع پر شرکاء و رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس شہدادپور تھانہ کے افسران اہلکار کی سرپرستی میں ہمارے نوجوانوں و بچوں کو منشیات جوا سمیت دیگر سماجی برائیوں کی نزر کیا گیا ہے جس سے ہماری نسلیں تباہ ہورہی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ہماری نسلوں کا مستقبل تباہ ہونے سےبچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں