اسلام آباد میں بارہ کہو میں بجلی بند، گرمی سے اسکول میں 25 بچے بے ہوش ہو گئے

اسلام آباد : اسلام آباد کے علاقہ بارہ کہو میں ملپور میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے سخت گرمی کا شکار 25 بچے بے ہوش گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ آئیسکو کو متعدد مرتبہ شکایات کی گئیں لیکن شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔ سخت گرمی کے باعچ کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ گئی۔ اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے اسکولوں میں بھی ایسے ہی واقعات دیکھنے میں آئے۔ گرمی کی شدت کے باعث اسکولوں میں بچے نڈھال ہونے لگے۔ لاہور میں گذشتہ روز گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول میں 2 بچوں کی حالت غیر ہوگئی ، بچوں کے ناک سے خون بہنے لگا، جس پر اساتذہ نے ان بچوں کے سروں پر فوری ٹھنڈا پانی ڈالا اوران کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔

اساتذہ نے محکمہ تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کلاسز کے اوقات کار میں مزید کمی کی جائے، تاکہ بچے صبح کے اوقات میں ہی کلاسز پڑھ کر واپس گھروں کو جاسکے۔

جس پر اساتذہ نے ان کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں پہلی بار گرمیوں کی چھٹیوں کی بجائے جون میں سخت ترین گرمی میں اسکول و دیگر تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے یکم جون سے چودہ اگست تک موسم گرما کی تعطیلات دی جاتی تھیں۔ بچے شدید گرمی کا موسم گھروں میں گزارتے اورصبح وشام کے اوقات میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رکھتے تھے۔

لیکن عالمی وبا کورونا اور اس کے پیش نظر لگائے جانے والے لاک ڈاؤن سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا تھا ۔ جون کی آگ برساتی گرمی میں جہاں بڑے افراد کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہورہا ہے، وہاں معصوم بچوں کے لیے بھی اسکولوں میں گرم کمروں میں بیٹھنا اور آگ برساتی گرمی میں گھروں کو واپس آنا شدید پریشانی کا باعث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں