لاہور : سنو سنو سنو۔۔۔!
پولیس کی طرف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ بدنام زمانہ اور مشہور زمانہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔اگر کسی کو اس کے خلاف قبضہ، لین دین،کوئی معاملہ یا دیگر ذیادتی کی شکایت ہے تو فوری طور پر پولیس اورمتعلقہ تھانے سے رابطہ کریں۔ جائز شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہری نان ایمرجنسی پولیس ہیلپ لائن 1242 پر بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
یہ گوگی بٹ وہ شخص ہے جس نے لاہوریوں کے ناک میں دم کر رکھا تھا۔ ایک عرصے تک اس کا رعب اور دبدبہ محمود بوٹی کے علاقے خاص طور پر شالامار باغ کے گردونواح میں چھایا رہا۔2000دہائی میں دریائی علاقے سے لے کر محمود بوٹی اور شالامار باغ سے لے کر دھرم پورہ تک اس شخص کا طوطی بولتا تھا۔
تاہم بعدازاں اس نے اپنی گینگ بڑھائی اور ا سکے جرائم میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیااور اس کا نام لاہور کے ڈان میں شمار ہونے لگا۔
عوام اس کے مظالم سے تنگ تھی مگر ا سکا خوف اس قدر تھا کہ کوئی بھی پولیس اسٹیشن اس کے خلاف شکایت لے کر نہ جا سکا۔جتنی بھی سیاسی حکومتیں آئیں ان میں سے کسی میں بھی اتنی جرات پیدا نہ ہو سکی کہ وہ گوگی بٹ جیسے ناسور سے عوام کی جان چھڑائے۔یہاں تک کہ شہباز شریف نے کئی فیک ان کاؤنٹرز کیے اور کئی گینگز کا خاتمہ کیا مگر اس دوران بھی گوگی بٹ جیسے ڈان محفوظ رہے۔
اب پی ٹی آئی کی حکومت نے ان نامی گرامی ڈان اور مافیاز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں منشا بم جیسے قبضہ گروپ کو پہلے پکڑا گیا تھا۔اس کے بعد کھوکھر برادران جیسے طاقتور سیاسی قبضہ مافیا کی باری آئی اور اب پی ٹی آئی حکومت نے گوگی بٹ جیسے اندرون لاہور کے رہائشی اور لاہور کے خطرناک ڈان کو گرفتار کر لیا ہے۔مگر ا س وقت بھی عوام کے خوف کا عالم یہ ہے کہ گوگی بٹ جیسے بدنام زمانہ ڈان کے خلاف بھی ثبوت اکٹھے کرنے کے لیے پولیس کو مساجد میں اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔