ٹنڈوالہیار (رپورٹ ایاز قائم خانی نمائندہ نوائے جنگ)
غیرقانونی بھینسوں کے باڑے گنجان آبادی سے نکالنے کیلئے نظام آباد کالونی رہاٸشی سراپا احتجاج، تفصیلات کے مطابق ضلع ٹنڈوالہیار کے گنجان آبادی والے علاقے نظام آباد عرف گوبر کالونی کے درجنوں باسیوں کا بھینسوں کے باڑے اور بھینسوں کے فضلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اہل علاقہ کے مرد و خواتین کا کہنا تھا کے عرصہ دراز سے بااثر افراد نے بھینسوں کے باڑے قائم کئے ہوئے ہیں جن کا فضلا بھی رہائیشی پلاٹوں کے قریب پھینک دیتے ہیں، جس کے سبب ناصرف پندرہ سے بیس فٹ کی گلی روکی ہوئی ہے، بلکہ گوبر کے سبب شدید بدبو اور مچھروں کا عذاب بھی ہمارے اوپر ہے، ہم نے بار بار متعلقہ افسران و ڈپٹی کمشنر کو درخواستیں دیں، مگر لاحاصل رہی، نظام آباد کالونی میں موجود بھینسوں کے فضلے سے اسکول میں ٹیچروں کا بھی جینا جنجال ہے، بارشوں میں نظام آباد کالونی کی حالت زار ہو جاتی ہے، چاروں طرف گوبر بھرا رہتا ہے اور پانی گھروں میں داخل ہوتا ہے، جبکہ سوکھا گوبر دن اور رات کے اوقات میں ہوا کے ساتھ اُڑ کر ہمارے گھروں اور کھانے پینے کے برتنوں میں داخل ہو جاتا ہے، محلے والوں کی بار بار شکایات کے بعد بھی بااثر باڑا مالک کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے، مظاہرین نے یہ بھی انکشاف کیا کے مذکورہ بااثر باڑا مالک کے کارندے ضلع کے ہر سرکاری دفتر میں موجود ہیں، جس سے اس کا بال بھی بانقا نہیں ہوتا، اسی لئے ہم نے ارادہ کیا ہے کہ نظام آباد کالونی سے غیرقاونی بھینسوں کے باڑوں کے خاتمے اور بھینسوں کے فضلے کے خاتمے کے لئے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے۔
Load/Hide Comments