سرگودھا:سستی اشیا کے لئے لوگ رمضان بازار میں خوار

محمد نسیم چوہدری ۔سرگودھا (نمائندہ نوائے جنگ ) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک بھر میں آٹے اور چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لانے کے باوجود عوام کو مذکورہ اشیافراہم کرنے میں کامیابی ہوتی نظر نہیں آرہی حکومت کی جانب سے رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے جبکہ آٹے کا گٹو 375 روپے 10 کلو فراہم کرنے کےلئے کہا گیا مگر دونوں اشیاکی فراہمی کےلئے لوگوں کی بڑی قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں یوٹیلٹی سٹورز پر بھی لوگوں کا بے پناہ رش دیکھا جارہا ہے عام بازار میں 20 کلو آٹے کا گٹو 865 روپے سے 880 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے اسی طرح چینی 100 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے انتظامیہ تمام تر اقدامات کے باوجود مذکورہ اشیاکو حکومتی نرخوں پر فروخت کروانے میں ناکام نظر آرہی ہے دوسری طرف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ایک گھر کے کئی کئی افراد یوٹیلٹی سٹورز اور مختلف رمضان بازاروں سے سامان خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات ہیں جن پر قابو پایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں