پسرور:رمضان بازاروں میں سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر

پسرور (الماس بیگ نمائندہ نوائے جنگ) حکومتی احکامات کی روشنی میں رمضان بازاروں میں سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، اٹا چینی گھی حکومت کے مقررہ کردہ نرخ پر دستیاب ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پسرور محمد اویس مانگٹ نے رمضان المبارک میں سستی اشیائے خوردنی کی فراہمی کے لیے قائم کئے گئے سستے رمضان بازار کی بابت مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ، رمضان بازار کا باقاعدہ افتتاح کیا جا چکا ہے جہاں پر ضروریات اشیا خوردنوش کے سٹال فعال کر دیے گے ہیں ، چینی 65 روپے کلو فراہم کی جارہی ہے لیکن شہریوں کی شکایت ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے اور چینی ایک صارف کو دو چار کلو تک مہیا کی جائے جو کہ صرف شناختی کارڈز دیکھا کر ایک کلو فراہم کی جاتی ہے

شہریوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر رمضان بازار کو چیک کریں یہاں معیاری اشیا دستیاب نہیں اور زیادہ چینی کا حصول ممکن بنائیں ورنہ ہر روز ایک کلو چینی خریدنے کے لیے روزے دار خوار ہوتے رہیں گے اس پر پسرور پریس کلب کی ٹیم نے جب انتظامیہ سے رابطہ کیا تو اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں دو تین دن تک ایک کلو کی بجائے دو کلو فی کس کے حساب سے چینی فراہم کرنے کی کوشش کریں گے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ماسک کا استمال یقینی بنایا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں دال چینی اٹا حکومت پنجاب کے مقررہ کردہ ریٹوں پر فروخت کیے جاہیں گے رمضان بازار کا مقصد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضروریات کی اشیا سستے داموں شہریوں تک فراہمی ھے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں