قصور:رمضان بازار، چینی آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں

قصور(آصف ظہوری نمائندہ نوائے جنگ لندن/ لاہور) تفصیلات کے مطابق سستے رمضان بازاروں میں شہریوں کو سہولیات دینے کے لیے انتظامیہ نے کروڑوں روپے خرچ کئے، لیکن شہری گرمی میں لائنوں میں لگ کر چینی اور آٹا لینے پر مجبور ہو گئے، شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود غریبوں کو لائنوں میں کھڑا کیا گیا، قصور سمیت دیگر رمضان بازاروں میں صرف دو کلو چینی، ایک کلو پیاز، ایک کلو دال اور ایک تھیلا آٹے کا فراہم کیا جا رہا ہے اور ہر سٹال پر لائنیں لگی ہیں، غریب اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے روزگار کے لئے جائے یا سارا دن رمضان بازاروں میں لائنوں کا سامنا کرے، حکومت کو انتظامات مزید بہتر اورفعال کرنا ہونگے، شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کا معیار ناقص ہے، سبسڈی کے نام پر معیاری اور درجہ اول کی اشیائے ضروریہ فراہم نہیں کی جا رہیں خدارا سبسڈی کے نام پر غریب عوام کو بے وقوف نہ بنایا جائے جس سے عوام کی صحت بھی متاثر ہو،

اپنا تبصرہ بھیجیں