سانگلہ ہل کا علاقہ احمد آبادحکمرانوں کی عدم توجہ کا باعث بن گیا

سانگلہ ہل (محسن بھٹی/نمائندہ نوائے جنگ) سانگلہ ہل کا معروف علاقہ احمد آبادحکمرانوں کی عدم توجہ کا باعث بن گیا ٹوٹی سڑکیں گندگی کے ڈھیر اور مضر صحت نلکوں کا کھارا پانی عوام کا مقدر بن گیا علاقہ مکین ہپاٹائٹس کا شکار ہونے لگے عوام کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل کا معروف علاقہ احمد آباد مقامی سیاسی اکابرین کی عدم توجہ کے باعث مسائلستان بن گیا

ٹوٹی سڑکیں، خستہ حال سولنگ ،گندگی کے ڈھیر اور پینے والا مضر صحت پانی علاقہ مکینوں کا مقدر بن گیا علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہر بار مفاد پرست سیاستدان الیکشن کے دنوں میں عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے لے کر علاقے کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے نام پر ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو جاتے ہیں اور پھر اسمبلیوں میں بیٹھ کر اپنے علاقے کو نظر انداز کر دیتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ علاقہ کی خستہ حالی ،ٹوٹی سڑکیں سیاستدانوں کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہیں علاقہ مسائلستان کی شکل اختیار کر چکا ہے یہاں تک کہ علاقہ مکینوں کو پینے کا صاف پانی تک مہیا نہیں اور اہل علاقہ نلکوں کا کھارا پانی پی کر ہپاٹائٹس کا شکار ہو رہے ہیں علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے ہر ممکن سہولت کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں