وہاڑی: وہاڑی میں پولیس نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کرتے ہوئے تشدد کر نے والے کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کے ساتھ سحر اور افطار کیا۔
کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے ہاتھوں پیٹی بند بھائیوں کی شہادت کے باوجود پُر تشدد مظاہروں کے دوران پکڑے جانے والے مظاہرین کو پروٹوکول کے ساتھ پولیس لائنز میں اکٹھا کیا، تشدد کا نشانہ بننے والے اہلکار گرفتار افراد کے ساتھ ایک میز پر بیٹھے، پولیس اور ملزمان نے اکٹھے سحری کی اور بعد میں ملزمان کو باقاعدہ افطاری بھی کروائی گئی، اس موقع پر گرفتار افراد شرمسار نظر آئے۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے تو جو کرنا تھا سو کیا لیکن پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے اخلاقی برتری کی اچھی مثال قائم کی ہے۔اس رویے پر گرفتار افراد کے سرندامت سے جھک گئے،پولیس کی جانب سے صبر و تحمل کے مظاہرے نے لوگوں کے دل جیت لیے ۔