روہڑی :اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائیس کنٹرول کا علی واہن مارکیٹ کا دورہ

روہڑی (رپورٹ نعمان یونس)اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائیس کنٹرول کا علی واہن مارکیٹ کا دورہ حکومتی نرخ سے زیادہ ریٹ پر چیزیں فروخت کرنے والے متعدد دوکانداروں پر جرمانہ عائدتفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائیس کنٹرول ظفر علی انڈھڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علی واھن کی مین مارکیٹ کا دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے دی گئی ریٹ لسٹ دوکانوں پر چیک کی متعدد دوکاندار حکومتی نرخ لسٹ سے زیادہ ریٹ پر چیزیں فروخت کر تے پائے گئے جس پر متعدد دوکانداروں اور سبزی فروشوں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور دوکانداروں کو تلقین کی گئی سامان حکومتی نرخ لسٹ کے مطابق فروخت کیا جائے تا کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکیں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائیس کنٹرول ظفر علی انڈھڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہماری پوری کوشش ہیں عام عوام کو حکومتی نرخ لسٹ کے مطابق سامان ملیں تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکیں میں میری ٹیم بار بار مارکیٹوں کا دورہ کرتی رہیں گی زیادہ ریٹ پر سامان فرخت کرنے والے دوکانداروں کو آج نارمل جرمانہ کے ساتھ وارننگ دی گئی آئندہ سامان حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کیا جائے بصورت دیگر جو دوکاندار حکومتی نرخ لسٹ سے زیادہ ریٹ پر سامان فرخت کرتا پایا گیا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا فوٹو کیپشن: اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائیس کنٹرول ظفر علی انڈھڑ اپنی ٹیم کے ہمراہ علی واہن مین مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں