جہانیاں: پل114،ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ،موٹر سائیکل سلپ ہونے سے ایک شخص جاں بحق۔تفصیل کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پل114سے موٹر سائیکل سوار ملتان روڈ کی جانب جا رہا تھا کہ چک141دس آر موڑ کے قریب موٹر سائیکل اچانک سلپ ہوجانے پر وہ زمین پر گر گیا اور سر میں شدید چوٹ کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کی شناخت محمد اسماعیل سکنہ142دس آر بھڑکی جہانیاں کے نام سے ہوئی وہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 138دس آر کے ٹیچر محمد یامین کے بھائی تھے۔مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی علاقہ بھڑکی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔