سانگھڑ سانگھڑ ضلع میں کرونا وائرس کے 35 کیسز سامنے آگئے

سانگھڑ (نمائندہ نوائے جنگ سجاد محمود مغل)سانگھڑ سانگھڑ ضلع میں کرونا وائرس کے 35 کیسز سامنے آگئے محکمہ صحت کی رپورٹ جاری تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر نے سر اٹھالیا ہے محکمہ صحت سانگھڑ کی جانب سے ضلع بھر میں کرونا وائرس کے 35 کیس سامنے آئے ہیں کرونا وائرس سے تمام متاثرہ افراد کو گھروں میں قرنطین کر دیا گیا ہیجبکہ ضلع بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کچھ اس طرح ہیں سانگھڑ تعلقہ میں 10،شہدادپور میں 06، سنجھورو میں 09،ٹنڈوآدم میں 02، جام نوازعلی میں 05 اورکھپرو میں 3 کیس سامنے آئے ہیں اور جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلا کے روکنے کے لئے کوئی ٹھوس انتظامات نہیں کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا شہری فیس ماسک کا استعمال نہیں کررہے جس کی وجہ سے کرونا کی تیسری لہر کے باعث متاثرین کے بڑھنے کا خدشہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں