اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ جے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر 16 فروری بروز جمعرات کیلئے نوٹس جاری کیے تھے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مختصر سماعت کی اور فریقین کو 16 فروری کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔ شیخ رشید کی طرف سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ اور نعیم احمد پنجھوتھہ ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں