ارشد شریف کی موت، حامد میر نے کینیا پولیس کے موقف کے بعد سوالات اٹھا دئیے

اسلام آباد:سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف اتوار کی رات کینیا کے علا قے نیروبی مگادی ہائی وے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔کینیا پولیس ارشد شریف کی موت کی تصدیق کر چکی ہے۔اس واقعہ کو پولیس نے غلط شناخت قرار دیا ہے۔ کینیا کی اخبار اسٹار کے مطابق ارشد شریف کو سر پر گولی لگی،ارشد اور اس کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر ناکے پر روکے جانے کی خلاف ورزی کی،ناکہ گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ وہ ماگادی قصبے سے نیروبی کی طرف جا رہے تھے جب انہیں پولیس افسران کے گروپ کے زیر انتظام روڈ پر روکا گیا،پولیس ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائیٹ اتھارٹی اس کیس کو دیکھے گی۔ سینئر صحافی حامد میر نے کینیا پولیس کے موقف پر کچھ سوالات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کینیا پولیس کے بیان پر کچھ سوالات اٹھتے ہیں۔

کینیا پولیس نے گاڑی کے ٹائر پر گولی کیوں نہیں چلائی؟ ڈرائیور کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ ارشد شریف کے سر میں گولی کیوں ماری؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں