صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو شام 5 بجے طلب کیا گیا۔صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین آرٹیکل 54 ون اور 56 تھری کے تحت طلب کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا موقع فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا تھا۔وفاقی وزیر جاوید عباسی نے صدر کے خطاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کی تصدیق کی ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے لیے 6 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی تھی ,صدر مملکت
کا پارلیمانی سال کے آغاز کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب آئینی تقاضا ہے۔

صدر مملکت کے خطاب کے بغیر قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز پہلے ہی ہوچکا ہے صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے کئی حکومتی شخصیات کے تحفظات تھے تاہم سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے صدر کے خطاب کے لیے راہ ہموار کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں