پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف گلے شکوں کی فہرست تیار کرلی

اسلام آباد :ٌ حکومتی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے کئی فیصلوں پر گلے شکوے کیے ہیں۔جنگ نیوز کے مطابق معاونین خصوصی کی تعیناتی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سمیت متعدد اہم فیصلوں پر مشاورت نہ کرنے اور اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا گیا ہے۔یہ بھی شکوہ کیا جاتا ہے کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے پیپلز پارٹی کے وزراء کی وزارتوں کی کارکردگی کو اجاگر نہیں کیا جاتا۔

پیپلزپارٹی کے وزراء کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مستقبل میں جہاں تک ہو سکا عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف گلے شکوں کی فہرست تیار کرلی ہے اتحادی حکومت کے اندر رہتے ہوئے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمرنے کہا ہے کہ شہباز گل پر مبینہ تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف بیان دلوانا ہے،پی ڈی ایم لیڈر شپ کو سوچنا چاہئے جہاں یہ معاملات لے جارہے ہیں اس سے نقصان ہوگا،پہلے یہ عمران خان کواسٹیبلشمنٹ کالاڈلاکہتے تھے ،آج اپنے لگائے گئے الزامات کی نفی کرکے کہہ رہے ہیں عمران خان اداروں کے خلاف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں