ہنگامہ خیز اجلاس سے قبل پنجاب اسمبلی کے باہر گرما گرمی

لاہور : پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس سے پہلے ایوان کے باہر ن لیگ اور سکیورٹی کے درمیان گرما گرمی ہوگئی،اسمبلی کے سکیورٹی اہلکاروں نے ن لیگ کے پرائیویٹ افراد کو اند جانے سے روکا تو جھگڑا ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی ایم پی اے خلیل طاہر سندھ اور وزیر اعلٰی کے پرائیویٹ سیکرٹری کبیر تاج نے سکیورٹی اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی ۔

ہنگامہ آرائی اور جھگڑا ن لیگ پرائیو یٹ افراد کے ایوان کی طرف سے جانے سے ہوا ۔ لیگی رہنماعطا تارڑ پرائیویٹ افراد کے ہمراہ لابی میں پہنچے،رانا مشہود نے کہا کہ سکیورٹی والوں نے ہمارے اسٹاف کو اندر جانے سے روکا۔ ادھر پنجاب اسمبلی کے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکن بھی آمنے سامنےآ گئے،دونوں جماعتوں کے کارکن نے ایک دوسرے کیخلاف خوب نعرے لگائے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا،قبل ازیں تحریک انصاف نے دعوٰیٰ کیا کہ انکے 186 نمبرز پورے ہیں،186 ارکان کو اسمبلی کمیٹی روم میں پہنچا دیا گیا ۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 186 ارکان پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں ۔ ادھر وزیر اعلٰی پنجاب کیلئے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچے تو صحافی نے سوال داغ دیا اور چوہدری پرویز الٰہی سے پوچھا کہ رانا ثناء اللہ کہہ رہے ہیں کہ 50 ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں