وزیرِ صحت نے پاکستان کی آبادی کم کرنے کا انوکھا حل پیش کر دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے پاکستان کی آبادی کم کرنے کا انوکھا حل پیش کر دیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 2030 تک پاکستان کی آبادی 30 کروڑ ہو جائے گی۔پاکستان کی آبادی کم کرنے کا حل پیش کرتے ہوئے قادرپٹیل نے کہا کہ اگر زیادہ بچے پیدا کرنے ہیں تو کسی ایسے ملک چلے جائیں جہاں مسلمان کم ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں قانون کم ہیں لیکن ہمارے یہاں ایک ایک چیز کے 10,10 قانون بنے ہوئے ہیں۔دوسری جانب وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزارت صحت پاکستان بھر میں خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں