مہنگی بجلی کے زور دار جھٹکے جاری

اسلام آباد : ایک ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے منظوری دے دی گئی،نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ جاری کر دیا۔سی پی پی اے نے7روپے96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،نیپرا نے27 جون کو ایف سی اے پر سماعت کی تھی۔نیپرا نوٹیفیکشن کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا،اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا،مئی کے فیول چارجز ایڈ جسمنٹ میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی،سی سی پی اے جی نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی ،نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 27 جون 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا،مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3روپے 91 پیسے ،جولائی میں زیادہ چارج ہوگا،فیول ایڈجسٹمنٹ کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں