بھتہ خوری کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی : کراچی میں گارڈن پولیس نے کارروائی کی ہے، بھتہ وصولی کے الزام میں خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ اور ساتھی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے بھتہ وصولی کرتے تھے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ خود کو صحافی ظاہر کرکےشہری سے بھتہ طلب کرنے میں ملوث ہے۔ایس ایس پی کے مطابق شہری کی درخواست پرملزمہ سے جعلی میڈیا کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔
،ملزمہ اور ساتھی ماضی میں بھی شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھتہ وصول کرچکے ہیں۔ملزمہ ا
ورساتھی خفیہ ویڈیو بنا کر شہریوں کو بلیک میل کرکے بھتہ وصولی کرتے ہیں۔لاہور میں بھی پولیس نے بھتہ وصول کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان نے اوورسیز نیورو سرجن سمیت کاروباری شخصیات سے بھتے کا مطالبہ کیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے مطابق ملزمان نے بیرون ملک مقیم ڈاکٹر سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا ،ڈاکٹر سے لاکھوں روپے بھتہ پہلے بھی وصول کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں