200یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: 200یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں کوسولر پینل کی خریداری کیلئے حکومت سے قرضے ملیں گے۔ وفاقی بجٹ2022-23 میں سولر پینل کی درآمد کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے دی گئی ہے۔وفاقی بجٹ2022-23 میں فلم کو صنعت کا درجہ بحال کردیا گیا ہے، فلم فنانس فنڈ، فنکاروں کی میڈیکل انشورنس پالیسی قائم اور فلم سازوں کیلئے5 سال کیلئے ٹیکس چھوٹ،غیرملکی فلم سازوں پر70فیصد مواد کی پاکستان میں شوٹنگ کی شرط لاگو ہوگی، فلم ڈراموں کیلئے مشینری،آلات اور سازوسان کی امپورٹ پر کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کا حجم 9 ہزار500 ارب روپے ہوگا، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام اب ایک کروڑ افراد کو فنڈز دے گا، کم آمدن والے خاندان کو 2 ہزار روپے ماہانہ مدد ملے گی، دفاع پر 1450 ارب روپے خرچ ہوں گے، حکومت کے قرض لینے کی حد جی ڈی پی کا 60 فیصد مقرر کی گئی، ریونیو میں صوبوں کا حصہ 35سو 12 ارب روپے رہا، ترقیاتی بجٹ کے لیے 800 ارب روپے اور رمضان پیکج کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، صنعت کے لیے رعایتی گیس کی سہولت دی جائے گی، صنعتوں کے ٹیکس ریفنڈ فوری دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں