حکومت کا بازاروں کی جلد بندش سے متعلق کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے بازاروں کی جلد بندش سے متعلق کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ، کابینہ کی سب کمیٹی مارکیٹوں کی 7 بجے بندش سے متعلق تجاویز دے گی ، وزراء اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا .

جس میں وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت کے لیے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی تاہم کابینہ کے اجلاس میں مارکیٹیں شام 7 بجے بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا جس پر بازاروں کی جلد بندش سے متعلق کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، کابینہ کی سب کمیٹی مارکیٹوں کی 7 بجے بندش سے متعلق تجاویز دے گی کیوں کہ بازاروں کے اوقات کار تبدیل کرکے دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں