کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی : کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے کہا ہے کہ دھماکہ ایک بج کر 52 منٹ پر ہوا ‘ دھماکے میں 3 چینی باشندے بھی ہلاک ہوئے جن میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے ، ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، یونیورسٹی میں دھماکا تخریب کاری ہے یا حادثہ اس کی تحقیقات کررہے ہیں ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وین میں7 سے 8 افراد موجود تھے ، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چینی کراچی یونیورسٹی میں موجود چینی زبان سکھانے کے سینٹر سے پڑھا کر واپس آ رہے تھے جب کہ وین کے باہر موجود افراد بھی اس سے متاثر ہوئے ، دھماکے میں رینجرز کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے ، چاروں اہلکار موٹرسائیکل پر وین کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعےکی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جلد سامنے آجائے گی ، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں