اپوزیشن اور حکومت کو ڈی چوک میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا ، اسلام آباد انتظامیہ نے حکومت کو پریڈ گراؤنڈ اور اپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسے کی تجویز دے دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کو ڈی چوک میں جلسہ کرنے سے منع کیا ہے ، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے ، اس لیے ریڈ زون میں عوام کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیوں کہ ریڈ زون میں لوگوں کی کثیر تعداد کے آنے سے سکیورٹی مسائل ہوں گے ، اس کے پیش نظر حکومت کو پریڈ گراؤنڈ اور اپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسے کا آپشن دیا گیا ہے ۔

دوسری طرف وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور دونوں فریقین کی جانب سے جلسوں کے اعلان کے باعث اسلام آباد کا سکیورٹی حصار انتہائی سخت کر دیا گیا تاہم ایف سی ہیڈ کوارٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو مزید نفری دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں