پرویز الہیٰ بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں، علیم خان کا پی ٹی آئی قیادت کو واضح پیغام

لاہور: پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان نے وفاقی وزراء اور اعلیٰ قیادت کو واضح پیغام دیا کہ حکومت کی جانب سے پرویز الہیٰ بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کی سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں۔علیم خان گروپ بھی انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی صورت میں علیم خان بڑی رکاوٹ ہوں گے۔علیم خان نے اپنا پیغام وفاقی وزراء اور اعلیٰ قیادت کو پہنچا دیا جس میں کہا کہ حکومت کی جانب سے پرویز الہیٰ بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں، پرویز الہیٰ بنے تو علیم خان سمیت ان کے راستے میں کافی رکاوٹیں ہوں گی۔

قبل ازیں بتایا گیا کہ پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور وزیراعظم عمران خان کے پرانے ساتھی علیم خان کو منانے کیلئے وفاقی وزرا اور مشترکہ دوست سرگرم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا نے علیم خان سے رابطے تیز کردئیے ہیں اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری، پرویز خٹک اور عامر کیانی ترین گروپ کے علیم خان سے بیک ڈور رابطے کررہے ہیں ، علیم خان اہم سیاسی فیصلے کے لیے ترین گروپ کی حتمی حکمت عملی کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی اورترین گروپ کے اپوزیشن کیمپ میں جانے پر علیم خان اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے اگر ترین گروپ نے چوہدری پرویز الٰہی سے اتحاد کیا توعلیم خان حکومت سے مفاہمت کرسکتے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ علیم خان ترین گروپ کے صرف ایک اجلاس میں شریک ہوئے اور ترین گروپ کے ا?ج کے اجلاس میں بھی علیم خان شریک نہیں ہوں گے، ترین گروپ نے بھی اپنے کسی اجلاس میں علیم خان کو مدعو نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں