وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 8 مارچ 2022ء ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں تحریک عدم اعتماد آج قومی اسمبلی میں جمع کرائے گی ، قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتمادایک ساتھ جمع ہوگی ، اس حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا

بتایا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی جائے گی ، اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی 15 دن میں اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہوں گے ، دوران اجلاس تحریک عدم اعتمادپر7 دن میں کارروائی کرنا ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں