پشاور

پشاور دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت

پشاور : پشاور دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔کوچہ رسالدار خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی شناخت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کر لی گئی۔مبینہ ملزم کا تعلق جمرود خیبر ایجنسی سے بتایا جاتا ہے۔خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی۔نیٹ ورک کے خاتمے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

قبل ازیں خودکش حملہ آور کی شناخت کا کام مکمل کر لیا گیا تھا۔۔سی ٹی ڈی نے سہولت کاری کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں60 سے زائد افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

دھماکے کے حوالے سے بیرسٹر سیف نے بتایا کہ نمازجمعہ کے وقت کوچہ رسالدار کی مسجد میں دھماکا ہوا ، اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی ، دھماکےسے قبل دہشت گرد اور تعینات اہلکارمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں