پاکستان نے روس یوکرین تنازع حل کرنے کا فارمولا دے دیا

اسلام آباد : پاکستان نے روس یوکرین تنازع حل کرنے کا فارمولا دے دیا جس میں جنگ بندی ، مذاکرات اور پچھلے معاہدوں پر عمل درآمد کی تجویز دی گئی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین معاملے میں دونوں اطراف کی ایک پوزیشن اور کچھ اہم مفادات ہیں اور ان مفادات کی وجہ سے یہ جنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کو بند کرنے کے لیے تین اقدامات کرنے چاہیں۔سیز فائز، مذاکرات اور پچھلے معاہدوں پر عمل درآمد کرنا چاہئیے۔یو این چارٹر کے مطابق مسائل کو حل کرنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے یو این چارٹر کے اصولوں کا تسلسل سے اطلاق کیا جائے، وزیراعظم نے پیوٹن سے ملاقات میں بھی یہی کہا،منیر اکرم نے مزید کہا کہ سفارتکاری جاری رہنی چاہئیے کیونکہ جنگ سفارتکاری کی ناکامی ہے۔

ہمارے پاس سفارتی گنجائش ہونی چاہئیے کہ ہم صلح کرانے کی کوشش کر سکیں۔امریکا اور روس کا مسئلہ ایک طرف ہے، ہمیں اپنا موزوں دیکھنا ہے، یک طرفہ پوزیشن لیتے ہیں تو ہماعت پاس سفارتکاری کی گنجائش نہیں رہتی۔قبل ازیں قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے مطابق عوام کے حق خودارادیت، طاقت کے عدم استحکام یا استعمال کے خطرے ، ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے پرعزم ہے ، پاکستان مساوی اور ناقابل تقسیم سلامتی کے حصول کو یکساں طور پر برقرار رکھنے کے حق میں ہے ان کا مستقل اور عالمی سطح پر احترام کیا جانا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں