ایم کیو ایم کا مزید وزارتیں لینے سے انکار

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے مزید وزارتیں لینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی سب سے بڑی حلیف جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت کو صاف کہہ دیا ہے کہ مزید وزارتیں نہیں لے گی کیونکہ حکومت کی اس ساکھ میں وہ اس کا زیادہ بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔

باخبر ذرائع نے قومی اخبار دی نیوز کو بتایا کہ حال ہی میں ایم کیوایم کو مزید وزارتوں کی پیشکش کئی گئی تھی مگر ایم کیوایم پاکستان کا یہ جواب تھا کہ وہ پہلے ہی حکومت کا بھاری بوجھ آٹھائے ہوئے ہے اور انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ حکومت نے کابینہ میں توسیع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ایم کیو ایم نے دو ٹوک جواب دے کر منع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مزید پانچ ارکان کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں