پٹرول مہنگا:چھوٹی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیلئے اسکیم متعارف کروانیکا اعلان

لاہور : پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد حکومت کا چھوٹی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیلئے خصوصی پیکج متعارف کروانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام پر مکمل بوجھ نہیں ڈالیں گے، لوئر مڈل کلاس سیلری کلاس والوں کی آمد بڑھائیں گے، چھوٹی گاڑیوں اور موٹرسائیکل والوں کیلئے اسکیم لا رہے ہیں، وزیر اعظم جلد پروگرام کا اعلان کریں گے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 6 سے 8 ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں