پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کا معاملہ الجھ گیا

پشاور:پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ٹیم نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ریکارڈ چیک کیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔اب تک کی گئی تحقیقات کے مطابق مریضہ کو اسپتاال لانے والوں میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

اسپتال کاؤنٹر سے 5 بج کر 14 منٹ پر نوجوان نے رسید حاصل کی، مریضہ دو گھنٹے تک اسپتال میں زیر علاج رہی۔اسپتال ریکارڈ میں میاں بیوی کا شناختی کارڈ نمبر تک نہیں رکھا گیا۔پولیس نے خاتون اور جعلی عامل کی تلاش شروع کر دی ہے جب کہ خاتون کے شوہر کے نام کا سراغ بھی لگایا ہے۔خاتون کا تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔

اسپتال ریکارڈ کے مطابق خاتون کے شوہر کے نام میں صرف ’ حضرت ‘ لکھا گیا،پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ اولاد نرینہ کی خواہش مند خاتون کے سر میں جعلی پیر نے کیل ٹھونک دی تھی ، خاتون کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے کیل نکال لیا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق خاتون کو چند روز قبل ہسپتال لایا گیا تھا،ڈاکٹر حیدر کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں خاتون آئی جس کے سر میں کسی پیر نے کیل ٹھونک دی تھی

وجہ پوچھنے پر خاتون مریضہ نے بتایا کہ وہ بیٹا پیدا کرنا چاہتی ہے جس کےلئے پیر نے اس کے سر میں کیل ٹھونک دی۔ سی سی پی او عباس احسن نے سوشل میڈیا پر خاتون کی تصاویر وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی عتیق شاہ کو متاثرہ خاتون اور مبینہ جعلی عامل کا سراغ لگانے کی ہدایت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں