وزیراعلٰی پنجاب کا ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان

لاہور : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا- نوجوانوں کو بھرتی کی بالائی حد میں 2 برس کی رعایت بھی دی جائے گی- ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں انتظامی سہولت کیلئے نئی تحصیلیں اوراضلاع بنائے جا رہے ہیں –

نئی تحصیلوں اور اضلاع کے لئے خصوصی کمیٹی کام کر رہی ہے – چاہتے ہیں نئی تحصیلیں اور اضلاع بنائے جائیں لیکن لوکل گورنمنٹ الیکشن کے باعث اعلان نہیں کیا جا سکتا – وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا بل جلد پاس ہو گااور لوکل گورنمنٹ الیکشن سے عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہو ں گے-حکومت ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ ڈیرہ غازی خان میں ٹرین کے سٹاپ کیلئے وزارت ریلوے سے بات کی جائیگی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے کوشاں ہیں -مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں – میڈیا عوام کے حقیقی مسائل کی نشاندہی کرے، حل کریں گے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ کبھی غلط کام کیا ہے نہ کرنے دیں گے۔ مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ڈی جی خان پریس کلب کی ہر ممکن بحالی کی کوشش کریں گے۔ صحافی کالونی کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو کو اراضی کی پالیسی دینے کی ہدایت کی ہے۔ کوٹ چھٹہ میں پریس کلب کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کریں گے-وزیر اعلی نے کہا کہ انڈس ہائی وے کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں