وزیراعظم کا سول قانونی اصلاحات کو قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سول قانونی اصلاحات کو قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، سول اورفوجداری سمیت 600 سے زائد قوانین تبدیلی کی منظوری دی گئی ہے، وزیراعظم اہم قوانین کی تفصیلات کل عوام کے سامنے رکھیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 6 سو سے زائد فوجداری اور سول قانونی اصلاحات کو قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کل11بجے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس میں قانونی اصلاحات کو قوم کے سامنے رکھا جائے گا۔ تقریب میں وزیرقانون فروغ نسیم اور پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری بریفنگ بھی دیں گے۔ فوجداری مقدمات، قانون شہادت سمیت پولیس سے متعلق اہم قوانین کو تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے، 600 سے زائد قوانین کی کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں