گھر کی بالکونی سے دیکھنے والے شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

کراچی : شہر قائد میں شہری نے ڈاکوؤں پر بالکونی میں رکھے گملوں کی بارش کرکے ٹھیلے والے کو لٹنے سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈاکوؤں نے عام شہریوں اور فوڈ سپلائی کرنے والے رائیڈروں کے بعد اب ریڑھی بانوں کو بھی لوٹنا شروع کر دیا ہے۔بفرزون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی ریڑھی بان کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گھر کی بالکونی سے واردات دیکھنے والے شہری کی جانب سے بہادری کا مظاہرہ کیا گیا اور شہری نے ڈاکوؤں پر بالکونی میں رکھے گملوں کی بارش کر دی۔

ایک کے بعد دوسرا گملا گرا تو ڈاکو ریڑھی بان کو لوٹے بغیر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔خیال رہے کہ کراچی میں ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں