کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

کراچی : کراچی ميں گرين لائن بسيں آج 25 دسمبر سے آزمائشی بنيادوں پر چلنا شروع ہوگئی ہيں۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً 40 سال کی تاخیر کے بعد کراچی میں پہلا ماس ٹرانزٹ سسٹم فعال ہوگیا ہے۔ گرین لائن بس سروس کا محدود اور آزمائشی آغاز کردیا گیا۔ پہلے مرحلے میں بس سروس صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلے گی جب کہ 10 جنوری سے بسوں کی تعداد سمیت اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔

گرین لائن بس منصوبے کے لیے چین سے 80 بسيں منگوائی گئی ہیں لیکن شروع میں 25 بسیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ اسٹاپس کی تعداد بھی کم رکھی گئی ہے۔ گرین لائن بس سروس کے شروع میں 22 میں سے 11 اسٹیشنز فعال ہیں جب کہ 10 جنوری تک اس سروس میں 80 بسوں میں سے 25 بسیں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلائی جائیں گی۔

ایس آئی ڈی سی ایل افسران کے مطابق 10 جنوری کے بعد بسوں، اسٹیشنز اور اوقات کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں