سروسز اور جناح اسپتال میں بچوں کی پیدائش کے پیسے لیے جانے کا انکشاف

لاہور : لاہور کے اسپتالوں میں بچوں کی پیدائش پر پیسے لیے جانے کا انکشاف ہوا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سروسز اسپتال اور گنگا رام اسپتال میں پیرا میڈکس سٹاف مریضوں کے اہل خانہ سے بخشش کے نام پر ہزاروں روپے بٹورنے لگا۔ صوبائی دارالحکومت کے دو بڑے اسپتالوں میں نومولود بچوں کے والدین سے بخشش لیے جانے کا انکشاف ہوا۔

والدین کا کہنا تھا کہ اسپتال کے گائنی وارڈز میں پیدائش کے بعد بچہ حوالے کرنے کے پیسے مانگے جاتے ہیں۔

پیرامیڈیکل سٹاف سو، دو سو روپے نہیں کم از کم ہزار روپے کا مطالبہ کرتے ہیں، بخشش کے بغیر نہ بچہ دکھایا جاتا ہے اور نہ والدین کے حوالے کیا جاتا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ان سے ویل چیئر ، بیڈ دینے کے لیے بھی پیسوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے اہل خانہ سے بخشش لینا یا مانگنا ممنوع ہے ۔لیکن اس کے باوجود مریضوں کے ساتھ آئے اہل خانہ سے بخشش کا مطالبہ کیا جاتا ہے جس پر شہری شدید پریشان ہیں اور انہوں نے متعلق انتظامیہ سے معاملے پر ایکشن لینے اور کارروائی کرنے کا مطلبہ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں