وزیراعظم نے وزراء کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر ردعمل دینے سے روک دیا

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر ردعمل دینے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا جبکہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے بیانات کو میڈیا نے بہت اچھالا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر نے ملکی خزانہ لوٹا ہے اس پر زیادہ بات ہونی چاہیے۔وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو اس حوالے سے مزید بیانات دینے سے روک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ میرے لاکھوں کے اخراجات نہیں ہیں لہذا ایسی باتوں پر بات کرنے پر وقت ضائع نہ کریں۔دوسری جانب فاقی حکومت کی جانب سے ہتک عزت کا مقدمہ درج کروانے کے اعلان کے جواب میں جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ کوئی اگر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنا چاہتا ہے تو کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں