پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس اور لیوی میں اضافہ

اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس اور لیوی میں اضافہ کر دیا، فی لیٹر پٹرول پر عائد لیوی میں 4 روپے جبکہ سیلز ٹیکس میں 1.63فیصد اضافہ کر دیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر 4روپے فی لیٹر لیوی بڑھائی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی فی لیٹر 13روپے14پیسے ہو گئی جبکہ پٹرول پر عائد لیوی13روپے 62پیسے ہو گئی۔ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد جی ایس ٹی میں بھی اضافہ کر دیا۔ ڈیزل پر جی ایس ٹی 7.2فیصد سے بڑھا کر 7.37فیصد کر دیا گیا جبکہ پٹرول پر جی ایس ٹی صفر سے بڑھا کر 1.63فیصد کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں