کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد : عید الاضحٰی پر کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ لازمی ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کیمپ لگا کر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی، پرچم لگانا اور لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات پر بھی پابندی ہوگی۔

کھالیں جمع کرنے کے لیے بینرز لگانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صرف رجسٹرڈ مدارس اور تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے کا اجازت نامہ دیا جائے گا، جن تنظیموں پر پابندی ہے، وہ کھالیں جمع نہیں کر سکیں گی۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے کہا کہ عید قرباں پر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی، اور عید کے تینوں روز اسلحے کے اجازت نامے منسوخ ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت قومی صحت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، جن میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت قومی صحت نےعیدالضحیٰ پر مویشی منڈی، نماز عید اور قربان گاہوں سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں، مویشیوں منڈیوں سے کورونا پھیلاؤ کا خدشہ ہے، شہری خاندانی دعوتوں اور پرہجوم مارکیٹوں میں جانے سے گریز کریں، مویشی منڈیوں میں بیوپاری اور خریدار کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہوگی، شہری عیدالضحیٰ کے دوران غیرضروری سفر سے پرہیز کریں۔

شہری عید کی خریداری کیلئے پرہجوم مارکیٹوں میں جانے سے گریز کریں۔ مویشیوں کی آن لائن خریداری کرکے قربانی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ مویشی منڈیاں شہری آبادی سے باہر مقامات پر لگائی جائیں۔ مویشی منڈیاں شہری انتظامیہ کے زیرنگرانی زیرنگرانی لگائی جائیں۔ مویشی منڈیوں میں بیوپاری اور خریدار کے لیے فیس ماسک لازمی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں