ایف بی آرپشاورنے سیگریٹ کی غیر قانونی کاروبار کے خلاف آپریشن تیز کر دیا

پشاور: ریجنل ٹیکس آفس (ایف بی آر)پشاورنے سیگریٹ کی غیر قانونی کاروبار کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔کمشنرکارپوریٹ زون محمدطارق جمال خٹک کی خصوصی ہدایت پر ڈپ-ٹی کمشنر عبدالبصیر خٹک نے سر ویلنس سکواڈز کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ انسپکٹر ظفر اقبال کی قیادت میں سرویلنس سکواڈ نمبر1 نے متنی روڈ پر تین مختلف کاروائیوں میںپنجاب منتقل ہونے والی غیر قانونی اور جعلی سیگریٹس کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔

انسپکٹر نے دومزدا ٹرک نمبر QAD-8271 اور G-1212 سے 100کاٹن اور ایک پسنجربس سے 26 کاٹن غیر قانونی اور نان ڈیوٹی پیڈ سیگریٹس برآمد کرلئے۔ سیگریٹس اور دونوںمزدا ٹرک کو سرکاری تحویل میں لے کر ٹیکس ہائوس پشاور منتقل کردیا گیا۔مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ادھر کمشنر کارپوریٹ زون محمد طارق جمال خٹک نے کامیاب کاروائی پر ڈپٹی کمشنر عندالبصیر خٹک اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ غیر قانونی اور ٹیکس چوری والے سیگریٹ کے کاروبار، پیداوار اور نقل وحرکت کو آہنی ہاتھ سے روکا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں