وزیراعلیٰ پنجاب کا سات شہروں میں جزوی لاک ڈاﺅن لگانے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سات شہروں میں جزوی لاک ڈاﺅن لگانے کا اعلان کر دیاہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ پنجاب میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار ہے ، ہسپتالوں میں آکسیجن کی طلب سات فیصد بڑھ گئی ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ سات شہروں میں کورونا وائرس کی شرح 12 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے اور وائرس تیزی سے پھیل رہاہے ، وائرس کے باعث بزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 64 اموات ہو چکی ہیں ، لاہور میں کورونا کے حوالے سے نئے سینٹر بنا رہے ہیں جبکہ ویکسین سینٹرز کے مراکز میں بھی اضافہ کیا جارہاہے ۔

ان کا کہناتھا کہ آج ہم نے میٹنگ کی ہے جس میں حکومت پنجاب کی جانب سے دس لاکھ کورونا ویکسین کی ڈوزز خریدنے کا فیصلہ کیا گیاہے جو کہ صوبہ خود خریدے گا جس کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کا ہمیں تعاون بھی حاصل ہے اور ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ویکسین کے عمل کو بھی تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، عوام سے گزارش ہے کہ ماسک کو لازمی پہنیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں