راولپنڈی : راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے 05 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ نامزد ملزم کو سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے،جس کے پیش نظر معزز عدالتیں مجرمان کو سزائیں سنا رہی ہے،معزز عدالت کے جج جہانگیر علی گوندل ASJ نے مجرم منیر احمد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت،05لاکھ روپے جرمانہ اور05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزاسنائی،
ملزم منیر احمد نے 05 سالہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں جنوری 2020 میں تھانہ رتہ امرال میں درج کیاگیاتھا،زیادتی کے مقدمہ میں ملزم کی سزائے موت پر سی پی اومحمد احسن یونس نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیمز کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو سزا ملنا انصاف کی جیت ہے، بچوں سے زیادتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔