کراچی: سندھ اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے سلسلے میں جاری ووٹنگ کے عمل کے دوران رکن پی ٹی آئی خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا ۔بدھ کو خرم شیر زمان کے پاس سے ووٹنگ عمل کے دوران موبائل نکلنے پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے خرم شیر زمان کو ووٹ ڈالنے سے روک کر اسمبلی سے باہر بھیج دیا گیا۔
فون پی پی پی کی خاتون ایم پی اے شمیم ممتاز کی جانب سے خرم شیر زمان کی جیب میں ہاتھ ڈال کر نکالا گیا، خرم شیر زمان کے پاس سے موبائل نکلنے پر اسمبلی میں شور شرابا کیا گیا۔
سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل روکتے ہوئے ریٹرننگ افسر کی جانب سے خرم شیر زمان سے وضاحت طلب کرلی گئی جبکہ ریٹرننگ افسر دونوں پارٹیوں کو بھی سن رہے ہیں۔واضح رہے کہ فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پرسخت پابندی تھی ۔