لسبیلہ:بلوچستان میں منشیات جلانے کی تقریب کا اہتمام

لسبیلہ (بیورو چیف نوائے جنگ برطانیہ)پاکستان کوسٹ گارڈز نے آج گوادر بلوچستان میں منشیات جلانے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں گورنرنر بلوچستان جناب جسٹس(ریٹائرڈ)امان اللہ خان یا سینزئی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تقریب میں اعلیٰ عسکری، سول افسران،انٹرنیشنل کیمونٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر ثاقب قمر نے اپنے خطاب میں گورنمنٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں منشیات کے خلاف اٹھائے گئے احکامات سے آگاہ

ا منشیات کا ناسُور ہماری قوم خصوصاً نوجوان نسل اور بین الاقوامی برادری کو نقصان پہنچا رہا ہے لہذا ہم سب کو مل کر منشیات جیسی لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے مینڈیٹ کے مطابق تعین شدہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ارضِ پاک کے تحفظ اور عوام کی خدمت کے لئے مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جناب جسٹس(ریٹائرڈ) امان اللہ خان یا سینزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے جس نے ہمیشہ ملک دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی اسمگلروں کے خلاف نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آج کی اس تقریب میں پاکستان کوسٹ گارڈز اسکول کے طلباء و طالبات کی جانب سے منشیات کے سماجی اور معاشرتی مُضر اثرات سے آگاہی پر مبنی ٹیبلو بھی پیش کیے گئے

پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے نذرآتش کی جانے والی منشیات میں 33,500 کلو گرام چرس،715 کلو گرام ہیروئن،300 کلو گرام کرسٹل،80 کلو گرام مارفین،16 کلو گرام ائس،50ٹن چھالیہ اور 20,000 پیکٹ انڈین گٹکا، جبکہ 4600 شراب کی بوتلیں اور بیئر کے ٹن تلف کر دیئے گئے نذر آتش کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 1.36ارب ڈالرکے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے پاکستان کوسٹ گارڈز ہر سال منشیات کے خلاف عالمی دن کے مناسبت سے اس تقریب کا اہتمام کرتی ہے تا کہ معاشرے میں اس ناسُور کے خلاف اگاہی کو اجاگر کرسکے اور اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ بھی منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ تن مصروف عمل رہے گی۔(ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز)

اپنا تبصرہ بھیجیں