بچوں کو قتل کرنے سے قبل سگریٹ سلگایا، سنگدل ماں کا بیان

لاہور : لاہور میں بچوں کو زندہ جلانے والی سنگدل ماں کا ویڈیو سامنے آ گیا۔مانگا منڈی میں ملزمہ تنزلہ بی بی نے اپنے دو معصوم بچوں کو آگ لگا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں خاتون نے الزام لگایا کہ سسرال والوں نے زندگی تنگ کر دی تھی ، ماں باپ کے بعد بچوں کا کوئی وارث نہیں بنتا اس لیے آگ لگائی،۔

ملزمہ کی خالہ زاد بہن نے کمرے میں لگی آگ دیکھ کر اسے بچانے کی کوشش کی۔ملزمہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بچوں کو مارنے سے پہلے اس نے کمرے میں سگریٹ سلگایا۔اس کی ساس نے سگریٹ پینے پر لگا دیا تھا۔ملزمہ غلام رسول نے الزام عائد کیا کہ اس کی بہو تنزیلہ کا اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر تنزیلہ نے گھر کو آگ لگا دی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے موصوم بچے اذان کا بیان حقائق سامنے لانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔

بچے نے بیان دیا کہ ماں نے کمرے میں آگ لگائی۔اذان نامی بچے نے کہا کہ بھائی سو رہے تو ماما نے آگ لگا دی۔میں بھائی کے ساتھ لیٹا ہوا تھا پھر باہر بھاگ گیا۔واضح رہے کہ مانگا منڈی کے علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سگی ماں نے اپنے دو کم سن بچوں کو قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی ۔ مانگا منڈی کے علاقے میں تنزیلہ نامی خاتون نے اپنے دو کم سن بچوں تین سالہ عبدالرحمان اور چار سالہ فیضان کو قتل کر ے خود کو بچانے کیلئے آتشزدگی کا ڈرامہ رچایا اور گھر کو آگ لگا دی ۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ان کے آنے سے پہلے بچے جاں بحق ہوچکے تھے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانز ک کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کاآغاز کردیا ۔پولیس کے مطابق اہل محلہ سے تحقیقات کی تو اہل محلہ کا کہنا تھا معاشی تنگدستی کے باعث میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا رہتا تھااور خاتون بہت جذباتی تھی بات بات پر لڑائی کرتی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں